واشنگٹن(آ ئی این پی)امریکہ کے ایوان نمائندگان نے پاکستان سمیت چین کے دوست ممالک کیلئے آئی ایم ایف پیکیج بند کرنے کی درخواست کر دی۔ عالمی میڈیا کے مطابق 16 ارکان نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر خزانہ کو خط لکھا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک نے چین سے اربوں ڈالر کا قرض لے رکھا ہے اور یہ ممالک قرض اتارنے کی سکت نہیں رکھتے ۔چین بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت دئیے گئے قرضوں سے ان ممالک کی پالیسیاں کنٹرول کر رہا ہے ۔سری لنکا نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ا رب ڈالر کا قرض لیا جبکہ پاکستان بھی ایک بار پھر آئی ایم ایف سے قرض لینے کی تیاری کررہا ہے ۔ امریکی کانگریس