لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ نے کورونا سے متاثرین کھلاڑیوں اور دیگر عملہ کیلئے علاج کرانے کا اعلان کر دیا۔ ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا متاثرین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ۔ پاکستان سپورٹس بورڈنے اعلان کیا ہے کہ جو کھلاڑی یا گراؤنڈ سٹاف کورونا سے متاثرہ ہوگا اس کا علاج پی ایس بی کروائے گا۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزانے پی ایس بی ڈاکٹرز کو بھی متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے کہ وہ اس وائرس سے بچاؤ کیلئے سب پر زور دیں کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی ویڈیوز پیغام بناکر سب کو تلقین کریں کہ وہ کس طرح فٹ رہ سکتے ہیں۔ کھلاڑی اپنی ویڈیوز میں سوشل ڈسٹینسنگ سے متعلق بھی آگاہی مہم چلائیں۔