کولمبو (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کا دورہ کرنے والے سری لنکن کھلاڑیوں پر ڈالرز کی بارش کر دی گئی ہے جبکہ متبادل کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے 10 سینئر کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم کے ٹی 20 کپتان داسون شناکا نے عبوری ہیڈ کوچ رمیش رتنائیکے ، ون ڈے کپتان لاہیرو تھریمانے ، چیف سلیکٹر و منیجر اشانتھا ڈی میل کے ہمراہ بورڈ کے صدر شامی سلوا کو ٹرافی پیش کی جبکہ اس موقع پر ٹیم کیلئے انعامات کا بھی بتایا گیا۔ سری لنکن کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 45 ہزار ڈالر دئیے جائیں گے جو سب میں برابر تقسیم ہوں گے ۔