اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں افغانستان کے سفیر شکر اﷲ عاطف مشعل نے کہاہے کہ 6ماہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں پیش رفت ہوئی ، مزید بہتری کی امید ہے ،سب کچھ عملی اقدامات پر منحصر ہے کہ دونوں جانب سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کیسے اقدامات کئے جاتے ہیں،افغان صدر کل پاکستان آئیں گے ۔انہوںنے بی بی سی کو انٹرویو میںکہا افغان امن عمل میں افغان حکومت اور ان کی ہم آہنگی کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے ، افغان حکومت کی خواہش ہے امن عمل ہر ممکن طور پر کامیاب ہو۔