لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان فیشن سیزن5 کا میدان سج گیا،ماڈلز و گلوکار ریمپ پر جلوے بکھیرنے کو بے قرار،تفصیلات کے مطابق پاکستان فیشن سیزن 5 کا انعقاد آج لینکس بینکوئٹ ہال میں سپرسٹار پروڈکشن کے زیراہتمام کیا جارہاہے جس کی سی ای او امساء چوہدری ہیں جبکہ آرگنائزر فرحان بابا ہیں۔ اس نئے سیزن میں آج بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار استاد شیر میانداد خان، گلوکار خلیل حیدر،بھنگڑا کنگ شاہد سونو اور جسی لائلپوریا پرفارم کریں گے جبکہ نامور ماڈلز معروف برانڈز کے تیار کیئے گئے ملبوسات اور جیولری پہن کر ریمپ واک کریں گی۔