لاہور(کلچرل رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور کے نورجہان آڈیٹوریم میں صوبائی مقابلہ نعت خوانی منعقد ہو ا جس کی نظامت صفدر علی محسن اور نویرہ فاطمہ نے کی جبکہ معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی،موسیقار مجاہد حسین اور شاعر منعفت عباس رضوی نے بطور ججز فرائض سرانجام دیئے ۔ صوبائی مقابلہ نعت خوانی میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے 15 سال سے کم عمر بچے ، بچیوں اور15 سال 25 سال تک کے مرد و خواتین نے حصہ لیا ۔ اس محفل کو اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نزاکت شکیلہ کی زیرنگرانی پروڈکشن ٹیم ڈپٹی کنٹر ولر پروگرامز شاہد امین پروگرام مینجر خولہ ارشد اور سینئر پروڈیوسرز سید شاہ رخ فخر اور حافظ نوید اسلم نے پروڈیوس کیا ۔