لاہور( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ میں پنجاب نے اپنے حصے سے سالانہ 11 ارب روپے دوسرے صوبوں کو دے کر یہ ایوارڈ منظور کرایااورپنجاب حکومت اس ضمن میں 55ارب روپے دیگر صوبوں کوادا کئے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پنجاب نے بڑا صوبہ ہوتے ہوئے یہ قربانی دے کر قومی یکجہتی کو مضبوط کیا۔