لاہور ( کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ، تاجر برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی شدید ترین مذمت کرتی ہے ، حکومت کو یہ معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کیلئے مزید موثر اقدامات اٹھانے چاہیں۔ بھارتی فورسز کی بربریت کی وجہ سے پورے خطے میں بے چینی پھیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اس معاملے میں مداخلت کرے اور کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کرائے ۔