لاہور( عمران راج) لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان میں پہلی مرتبہ گزشتہ روز 3 روزہ 'ورچوئل فیشن شو' کا آغاز ہوا جس میں پاکستان فیشن انڈسٹری کے نامور ڈیزائنرز اپنے ملبوسات کی نمائش کی3 روزہ ورچوئل فیشن شو جس کا نام 'کیٹ واک کیئر' ہے ، 5 جون سے لے کر 7 جون تک جاری رہے گا جسے کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ اینڈ پروڈکشن کی جانب سے آفیشل فیس بک اور یوٹیوب چینل پر نشر کیا جائیگا۔پاکستان کے اس پہلے ورچوئل فیشن شو کو کورونا وائرس کیخلاف دن رات فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے نام کیا گیا ہے ۔