فیصل آبا د (سٹی رپورٹر )پا کستا ن تحریک انصاف یو تھ ونگ کے رہنما سعد اللہ وردگ نے کہاکہ ملک میں اگر امن ہے تو اس کے پیچھے پاک فوج ہے ،پاک فوج کے خلاف بکواس کرنے والوں کی سیاست نہیں چل سکتی، جو پاک فوج کے خلاف سازش کرے گا اسے ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کلبھوشن جیسے کردار سیاست سمیت ہر شعبے میں موجود ہیں ، ایف اے ٹی ایف کوسب کچھ نظر آرہا ہے کہ پرامن اور انتہاپسند ملک کون ہے ، پاکستان میں اقلیتوں کو عزت اوروقار دیا گیا ہے ، حکومت نے کرتارپور راہداری بنائی، مندروں کی تزئین آرائش کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ نام نہاد بھارتی جمہورتی اور سیکولرزم دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ، بھارتی معاشرہ تقسیم کا شکار ہوچکا ہے ، مودی سرکار بھارت میں آر ایس ایس نظریے پر گامزن ہے ، بھارت چین کے خلاف کچھ کرنہیں سکتا ، پاکستان کا سیاسی نقشہ قوم اور کشمیریوں کے امنگوں کا ترجمان ہے مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے ،مودی حکومت کا دھڑن تختہ جلد ہوگا ۔