لاہور(نمائندہ خصوصی سے )انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ بنگلہ د یش ٹیم کی پاکستان آ مد خو ش آ ئند با ت ہے ، پاکستان میں امن اورخو شحا لی کادور شروع ہوچکا ہے بنگلہ د یش ٹیم کی آ مد سے ملکی عز ت وقار بڑھے گا،بنگلہ دیش مہمان ٹیم کی پاکستان میں آ مد ہوا کا تازہ جھو نکا ہے دیگرممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آ ئیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ کھیلو ں کے میدان سجانے پر ہم حکومت کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلو ں میں بھی پاکستان کا نام رو شن کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں،فول پروف سکیور ٹی کے انتظاما ت کر نے پر فور سز ادارے خراج تحسین کے قا بل ہیں،فور سز اہلکار میچ کے دوران شہریو ں کی ہر حوالے سے حفا ظت کر یں تاکہ شہری پر سکون ماحول میں میچ دیکھ سکیں،سکیور ٹی ادارے ملک د شمنو ں سے سختی سے نمٹیں۔