مکرمی!ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں وہاں ہر کام آپکی حیثیت دیکھ کر ہوتا ہے۔ اگر آپ امیر ہیں تو چند روپوں اور سفارش کی وجہ سے آپ کا کام بہت آسان ہو جاتاہے اور اگر آپ غریب ہیں تو رسوائی اور پریشانی آپ کے مقدر کا حصہ ہے۔ہر جگہ غریبوں کے ساتھ یہ غیر منصفانہ سلوک آخر کیوں؟ کیا انکی یہی سزا ہے کہ وہ غریب طبقے میں پیدا ہوئے ہیں اور اپنی ضروریات زندگی کے لیے بے حد محنت کرتے ہیں؟ ہسپتال میں بھی غریبوں کو ڈاکٹر کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور امیروں کے لیے یہی ڈاکٹر انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔ ملک کا کوئی بھی ادارہ ہو ان کا سلوک دونوں طبقوں کے لیے الگ ہوتا ہے۔ میری حکومت سے گزارش ہے کہ اس مسئلے پر غور کرے اور ہمارے غریب بھائیوں کی مدد بھی کرے۔ (سبیا معظم،کراچی)