کراچی (عمران شیخ) پاکستان میں سائنس فکشن تھرلر فلم پر کام ہونے لگا، رائیٹر، شاعر و ادیب ذوالفقار عادل نے ’’راجو ربورٹ‘‘ کا سکرپٹ مکمل کر لیا۔ سائنس فکشن تھرلر فلم راجو ربورٹ کے رائیٹر کے مطابق فلم کی کہانی میں ایک ایسے پاکستانی سائنسدان کو دکھایا گیا ہے جو کافی تگ و دو کے بعد ایک مصنوعی ذہانت سے بھرپور مشینی ربورٹ تیار کرتا ہے جسے لوگ اصلی انسان سمجھنے لگتے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سائنس فکشن فلم بہت کم تعداد میں بنی ہیں اور جو بنی ہیں وہ سینماء شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول نہیں کرواسکی البتہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں سائنس فکشن فلموں نے بہت کامیابیاں سمیٹی ہیں اور سائنس فکشن فلمیں دنیا بھر میں دیکھنے والوں کی تعداد کروڑوں ہے جو اس کو پسند کرتے ہیں ۔ پاکستانی سائنس فکشن فلم ’’راجو ربورٹ‘‘ کے اسکرپٹ رائیٹر ذوالفقار عادل کو بھی امید ہے کہ انکی فلم نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک منفرد مقام حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوگی۔