شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر سید کلیم احمد خورشید نے اپنا ووٹ شہر شیخوپورہ کے علاقہ سول لائن میں کاسٹ کیا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے استحکام پاکستان کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا رائے حق دہی استعمال کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس بات کیلئے دعا گو ہیں جو بھی پارٹی کامیاب ہواس کا ایجنڈا مضبوط ،خوشحال ،روشن پاکستان ہو اس کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے یہ وقت اسی بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم شخصیات کی بجائے نظریات کو سپورٹ اورووٹ دیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی شعور دن بدن بڑھتا جارہا ہے جو کہ پاکستان اور جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے انہوں نے کہاکہ یہ کہنا انتہائی مشکل ہے کہ کوئی جماعت دوتہائی اکثریت حاصل کرلے گی علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر نعیم حسین چٹھہ نے اپنے آبائی علاقہ چاندی کوٹ ،سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شرقپور ، سابق سینئر صوبائی وزیر ملک مشتاق احمد اعوان نے پرانا شہر ،سابق صوبائی وزیر رائے اعجاز احمد خان نے ماہنیانوالہ،ممبر پنجاب بار کونسل رانا سیف اﷲ خان نے بھدور مینارہ سابق ایس ایس پی سعید احمد خان جنڈیالہ شیر خان ،سابق ضلع نائب ناظم میاں لیاقت علی ارائیانوالہ ،سابق ناظم ملک محمد بوٹا ڈوگر نے قریشیانوالہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔