لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر آئیوان سویوڈھی عامری نے و رچوئل یونیورسٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پرڈائیریکٹر آئی سی ٹی احسن پوری نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ ان کے ساتھ ارشدحسین ہاشمی ، احمر سعید قاضی، فرحان صادق، بابرعلی، مس روبینہ، ڈاکٹر ظفر علوی، ڈاکٹر محسن، ڈاکٹر مسرور الاہی بابر اور ڈاکٹر فیصل تحسین شاہ بھی موجود تھے ۔