لاہور( سپورٹس ڈیسک)افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شہزاد کی پاکستان میں پریکٹس پر افغان کرکٹ بورڈ حرکت میں آگیا،بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کا سنٹرل کنٹریکٹ غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا۔ایک اعلامیے کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کسی بھی کرکٹرکو دوسرے ملک کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔