اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر ) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بزنس مین پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے فراہم سازگارماحول سے بھرپوراستفادہ کریں ، یہاں سرمایہ کاروںکے لئے بہترین مواقع ہیں، رابطوں کے فروغ کیلئے پاکستان اورامریکا کو یکساں اقدامات کرنا ہونگے ۔ انہوں نے یہ بات امریکی ناظم الامور پال ڈبلیو جونز سے ملاقات میں کہی ۔ مشیر خزانہ نے امریکی ناظم الامور کومعیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ پال جونز نے عبدالحفیظشیخکو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔