اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نیشنل ریٹڈ شطرنج چمپئن شپ آ ج پی ایس بی کوچنگ سنٹر، لاہور میں کھیلی جائے گی۔ چیف آرگنائزر محمد شفیق کے مطابق چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور انٹری فیس پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے ۔