لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے کووڈ 19کی وجہ سے منقطع بچوں کے پسندیدہ پتلی تماشہ کو دوبارہ پی این سی اے آڈیٹوریم میں پیش کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں 25 فروری کو پتلی تماشہ کیا گیا ۔ جس میں بچوں کو مختلف کہانیوں اور خاکوں کے ذریعے تفریح کے ساتھ ساتھ معتدی بیماریوں خصوصا کووڈ 19 سے بچاؤ کی تعلیم دی گئی ہے ۔ پی این سی اے کا پتلی گھر بچوں کو ان کہانیوں کے ذریعے تعلیم، صحت، ماحولیات اور بھائی چارے کی اہمیت اور فوائد سے آگاہی بھی فراہم کرتا ہے ۔ آج کے شو میں بچوں نے ماسک پہنے رکھے ۔ آپس میں سماجی فاصلہ کے اصول پر عمل کیا - بچوں کیساتھ آئے اساتذہ نے پتلی تماشہ کو بچوں کیلئے ایک مثبت تفریحی عمل قراردیا۔