کراچی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فیڈریشن انٹرنیشنل ہاکی (ایف آئی ایچ) کو جرمانے کی پہلی قسط دے دی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ پرو ہاکی لیگ میں عدم شرکت کے باعث پی ایچ ایف پر ایک لاکھ 80 ہزار یورو جرمانہ لگا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی درخواست پر جرمانہ کو کم کر کے 50 ہزار ڈالر کر دیا گیا تھا جسے ہم نے تین قسطوں میں جمع کرانا ہے ۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ٹیم کو معطل کرتے ہوئے پرو ہاکی لیگ کے ابتدائی راونڈ میں میچوں کے انتظامات پر اٹھنے والے اخراجات کے برابر اور تقریباً 5 کروڑ روپے جرمانہ کیا تھا۔ آئی ایچ ایف نے اتنی تاخیر سے آگاہ کرنے پر پاکستانی ٹیم کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے معطلی اور اخراجات کے برابر جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا۔