اسلام آباد ( نیٹ نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اہداف پر عملدرآمد میں پیش رفت ہوگئی۔ پاکستان نے اہم رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو بھجوادی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو اہم پیش رفت سے آگاہ کردیا، ایف اے ٹی ایف اور اقوام متحدہ کے لئے 4 قوانین میں اہم ترامیم کردی گئیں۔ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ لبنیٰ فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے لئے اہم قانون سازی کی ، اہداف کے حصول کے لئے متعلقہ ادارے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر جتنی جلدی قانون سازی ہو، اتنا ہی بہتر ہے ۔حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے 27 ایکشن پوائنٹس میں سے 14 پر عمل درآمد کیا جبکہ 40 اہداف پر عمل درآمد جاری ہے ۔