راولپنڈی ،اسلام آباد(92 نیوز رپورٹ، سٹاف رپورٹر) پاک فوج نے بھارتی فورسز کی جاسوسی کی ایل اوسی پر کوشش پھر ناکا م بنادی،ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے ایک اوربھارتی جاسوس کواڈ کا پٹر مار گرایا، بھارتی فورسزنے کواڈکاپٹرسے نکرون سیکٹر میں جاسوسی کی کوشش کی،بھارتی کواڈ کاپٹر 700 میٹر تک پاکستانی حدودمیں داخل ہواتھا۔اس سے قبل بدھ کو بھی پاک فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر گرا دیا تھا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ بھارت خطے میں سیفران دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ۔