لاہور (نیٹ نیوز)پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ مومنہ مستحسن اور ارمینہ خان نے بھارت کی بے باک سمجھی جانیوالی اداکار رناوت کو پاکستان پر بے جا تنقید کرنے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔کنگنا نے بھارتی فلم سڑک ٹو کے ٹریلر پر گفتگو کرتے ہوئے ایک جگہ لفظ سادھو کو نکال کر اسکی جگہ پادری یا مولوی شامل کرنے کی بات کی اور مزید لکھا کہ بھارت میں کچھ ایسے کٹھ پتلی ایجنٹ موجود ہیں جو پاکستان کی خواہش پر یہاں مذہبی نفرت پھیلا رہے ہیں۔مومنہ نے کنگنا کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا انہی نفرت آمیز باتوں کی وجہ سے وہ اپنی اچھی باتوں کی اہمیت گنوا دیتی ہیں اور پوچھا آخر وہ اپنے تمام معاملات میں زبردستی پاکستان کو کیوں کھینچ لاتی ہیں؟خطے میں نفرت اور مذہبی منافرت پھیلا کر امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔دوسرے واقعہ میں کنگنا نے امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کو پاکستان کا حامی قرار دیا جس پر ارمینہ خان نے کہا کہ وہ منفی پراپیگنڈوں پر اپنی توانائی ضائع کر رہی ہیں، مجھے یقین ہے کہ کنگنا رناوت جیسی ذہنیت رکھنے والے لوگوں سے کشمیری ضرور آزاد ہوں گے ۔