مکرمی !جیساکہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے شروعاتی میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ اور ہم نے یہ بھی دیکھا کہ پاکستان نے اس وقت کی نہ قابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کو بھی ہرایا جو اپنا کوئی بھی میچ پاکستان سے ہارنے سے پہلے تک نہیں ہاری تھی۔ لیکن پاکستان کی قوم کی یہ خوشی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور کچھ میچز لگاتار جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوا اور پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں بھارت سے ہارنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھا۔ جس کے بعد اگر مگر کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دینے کے باوجود رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔ ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے پاکستان نے سترہ کیچ بھی ڈراپ کئے اور اس طرح پاکستان کا ورلڈ کپ کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔۔۔ (وریشہ پرویز، کراچی)