اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ ہندوستان سے درخواست آئی تھی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو 20 تاریخ کو جرمنی جانے اور 28 تاریخ کو واپس آنے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے ، پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور ہندوستان کے رویے کو سامنے رکھتے ہوئے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم نے بھارتی ہائی کمشنر کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے ۔