اسلام آباد (وقائع نگار) چین نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ پاکستان کا ہمیشہ مضبوط شراکت دار اور قریبی دوست رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤجنگ نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں کیا۔ سفیر نے کہا پاکستانی حکومت اور اداروں کی کوششوں سے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔ یاؤجنگ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے وقت چین کے لئے پاکستان کی مدد اور تعاون کو بھی سراہا۔ اس موقع پر قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے کے چیئرمین محمد افضل نے کہا کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق چینی سفیر نے کہا یہ ایک معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کورونا پر اتنی جلدی قابو پایا ۔