واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کو 73 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ا پنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ستر سال سے زیادہ عرصہ امریکہ اور پاکستان نے اہم نوعیت کے امور پر مل کر کام کیا ، پچھلے سال بہت سارے چیلنجز کے باوجود ہم نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے اور کورونا کے خلاف ہمارا صحت اور معاشی تعاون جانیں بچا رہا ہے ، امریکہ آئندہ بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ کر کے ،بنیادی آزادیوں کے تحفظ کیلئے ملکر کام کر کے اپنی باہمی شراکت داری کو مستحکم کرنے کا منتظر ہے ۔