سرینگر( آن لائن ) بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے لداخ خطے میں چینی فوج کی دراندازی باعث تشویش ہے ، خاموش نہیں بیٹھیں گے ،بھارت چین کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر مزید سخت اقدامات اٹھا رہا ہے ، پاکستان کشمیر میں دراندازی بڑھا رہا ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے چین کو مشورہ دیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کریں ،انہوں نے ڈوکلام میں چینی فوج کی دراندازی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا، کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر سرحد پار کی دراندازی کو ختم کرنے کی کوشش تیز کی گئی ہے ، پاکستان کسی بھی طور پر دہشتگردی سے خود کو الگ نہیں کرپارہا ہے اور اب سرحد پار کے علاقوں میں لانچنگ پیڈ قائم کئے گئے ہیں جن میں جنگجوئوں کو تربیت دی جارہی ہے ۔