اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اﷲ نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے نام خط لکھا جس میں پاکستان کو سفر کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا کہا گیا، ڈاکٹر افنان نے برطانوی وزیرِ اعظم کے نام خط میں لکھا ہے کہ پاکستان کو سفر کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے سے برٹش پاکستانی پھنس گئے ہیں اور مشکلات کا شکار ہیں، کورونا وائرس کی وبا ئوکے باعث پاکستان کو سفر کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے سے صورتِ حال مزید خراب ہوئی ، بہت سے ممالک میں کورونا کا پھیلائوپاکستان سے زیادہ ہے لیکن انہیں ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا، سینیٹر افنان اﷲ کا اپنے خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ برطانوی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اپنے فیصلے کا از سرنو جائزہ لے ۔