لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بیس بال ٹیم ستمبر 2022 کو چائنا میں منعقد ہونے والی انیسویں ایشین گیمز میں حصہ لے گی لیکن ٹیم کی تیاری کے لئے ٹریننگ کیمپ کا ابھی تک انعقاد نہیں کیا جاسکا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ہم نے فروری میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل (ر) آصف زمان کو لیٹر لکھا تھا کہ 15 مارچ 2022 سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان بیس بال ٹیم کا کیمپ لگایا جائے لیکن تاحال ہمیں سپورٹس بورڈ کی جانب سے کسی قسم کی منظور ی موصول نہیں ہوئی ۔ سید فخر شاہ کے مطابق ہم نے پھر دوبارہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بور ڈ کو ریمائنڈر بھیجا ہے کہ سپورٹس بورڈ نے دوسرے کھیلوں کے ٹریننگ کیمپس شروع کردیئے ہیں۔