نئی دہلی (نیٹ نیوز، آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت کے دوران پاکستان کی تعریف کیا کی بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی اور امریکی صدر پر تنقید کے پہاڑ کھڑے کردئیے ۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دنیا کے ایک طاقتور لیڈر نے بھارت میں بھرے مجمع کے سامنے پاکستان کی تعریف کی ہو۔ تعریف کے باعث بھارتی میڈیا غصے سے پاگل ہوگیا اور اسی بوکھلاہٹ میں بھارتی میڈیا نے ٹرمپ پر ہی لعن طعن شروع کردی ہے ۔ٹرمپ کی تقریر کے بعد ایک ٹاک شو میں بھارتی نیوز اینکر نے ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ٹرمپ صرف اپنے مقاصد دیکھتے ہیں دہشتگردی سے متعلق بیان میں ٹرمپ صاحب نے صرف اپنے ملک اور اپنی سوچ کا ذکر کیا اور ہندوستان میں پاکستان کی تعریف کرکے چلتے بنے ۔شو میں موجود ایک مہمان نے نہایت تلملاتے ہوئے کہا ٹرمپ کے پاکستان کے ساتھ جیسے بھی تعلقات ہیں لیکن ان تعلقات کا یہاں ذکر کرنے کی کیا ضرورت تھی۔بھارت کے دورہ کے موقع پر ملانیا ٹرمپ کا لباس ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا۔بھارت آمد پر امریکی خاتون اول کالباس سفیداور سبز رنگ کا تھا جو کہ پاکستانی پرچم کا بھی رنگ ہے جس پر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ایک صارف نے کہا جب ملانیابھارت کی سرزمین پر اتریں تو انہوں نے پاکستانی رنگ پہن رکھے تھے ۔ایک صارف نے کہا کہ ملانیاٹرمپ پاکستان کی اقلیتوں کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ایک صارف نے مزاح سے بھرپور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملانیا نے مودی سے ملتے وقت پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ایک صارف نے کہا کہ ٹرمپ کا رنگ حسد کے مارے سبز ہو گیا ۔ایک صارف نے کہا کہ مخالفین لازمی کہیں کے دورہ بھارت پر امریکی خاتون اول کا سبز اور سفید رنگ پہننا محض ایک اتفاق ہے ۔انہیں جیتنے نہ دو،پاکستان زندہ باد۔