اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی،این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی پیک کے تحت اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے لئے سعودی عرب کو دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ سعودی وزیر خارجہ ملاقات میں خوش تھے ، سی پیک کے نتیجے میں گوادرحب بن جائیگا، اکنامک اسٹریٹجک پارٹنر شپ کاآغاز کریں گے ،کچھ معاہدوں پر دورے کے دوران جبکہ کچھ پربعدمیں دستخط ہوں گے ۔ اتوار کو وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرنے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا، سپریم کوآرڈینیشن کونسل قائم کردی گئی ہے جس کاآفس دفترخارجہ میں ہوگا، سی پیک کے تحت اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے لئے سعودی عرب اوردیگر ممالک کو دعوت دی، سعودی وزیرخارجہ کے سامنے پاکستان کامکمل موقف رکھا ۔