لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈپر قومی ٹیم کے ساتھ گئے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم کاکہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے مشکل دور میں اپنی فیملی سے دور کھیلنے کے لئے آ ئے ہیں تاہم ملک کا سٹار لگانا اور ملک کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے پاکستان کی کٹ پہن کر فخر محسوس ہوتا ہے ۔ ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں یونس خان، مصباح الحق اور وقار یونس جیسے بڑے بڑے نام ہیں ان سے سیکھنا خوش قسمتی ہے ۔