اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو اولمپک میں شرکت کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی ہے ۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود اہم دورے پر جاپان پہنچ گئے ہیں اس موقع پر خالد محمود نے بتایا کہ پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو اولمپک میں شرکت کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی ہے جس میں دو کھلاڑی سوئمنگ کے لیے جبکہ دو کھلاڑی ایتھلیٹ کے طور پر اولمپک مقابلوں میں شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ ہم شوٹنگ سمیت کئی اور مقابلوں میں بھی کوالیفائی کرلیں گے ۔خالد محمود نے کہا کہ پاکستان کو جوڈو میں بھی کافی اْمید تھی لیکن شاہ حسین معیار پر پورا نہ اتر سکے ۔