لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے 7 کرکٹرز آئندہ ماہ ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے ، ڈھاکہ کی ٹیم میں تین پاکستانی کرکٹرز شامل ہیںجنہوں نے پی سی بی سے این او سی کیلئے رابطہ کرلیا ہے۔بنگلہ دیش پریمئر لیگ 11 دسمبر سے 16 جنوری تک جاری رہے گی، لیگ میں پاکستان کے 7 کرکٹرز بھی ایکشن میں ہوں گے ۔کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ منعقد ہوئے ۔ سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بائولر وہاب ریاض اور جارح مزاج بیٹسمین آصف علی ڈھاکہ پلاٹون کی نمائندگی کریں گے ۔فاسٹ بولر محمد عامر کھلنہ ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور فاسٹ بولر محمد عرفان کو راجشاہی رائلز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم چٹاگانگ چیلنجرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا نام فہرست سے نکال دیا گیا تھا جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔