لاہور(کامرس ڈیسک)AkzoNobelپاکستان اور ہنڈائی نشاط موٹرز نے گزشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران باہمی مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔باہمی مفاہمت کی اس یاداشت کے تحت پاکستان میںNihon Parkerizingکے خصوصی شراکت دار AkzoNobel پاکستان ہنڈائی نشاط موٹرز کو اعلیٰ معیار کی Nihonپری ٹریٹمنٹ پراڈکٹس فراہم کرے گا ۔باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں ہنڈائی نشاط موٹرز اور AkzoNobelپاکستان کے سینئر نمائندگان شریک تھے جس میںAkzoNobelپاکستان کے سی ای او سعد محمد راشد،ہنڈائی نشاط موٹرز کے سی ای او حسن منشا،ہنڈائی نشاط موٹرز کے سی او او Tatsuya Sato,،نائب صدر ہنڈائی نشاط موٹرز سہیل نواز اور AkzoNobelپاکستان کے سی ایف او ہارس محمود، نیشنل سیلز منیجر شاہد اسلام بھی شامل تھے ۔