لاہور (پ ر ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما فیاض بھٹی نے کہاہے کہ و زیراعظم عمران خان کا دورہ چین دونوں ممالک کے مابین دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرے گا، پاکستان کے موقف کی تائید پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی پاک چین دوستی محبتوں کی آئینہ دار ہے ، پاک چین دوستی کی اقوام عالم میں بھرپور گونج سنائی دیتی ہے ۔