لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان بیت المال مستحق مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے رقم جاری کرنے میں ناکام ہوگیا جس کے باعث لاہور سمیت متعد دشہروں سے تعلق رکھنے والے مستحق مریض سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہونے کے باوجود علاج ومعالجہ سے محروم ہیں جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس مستحق مریضوں کے لواحقین کی آہوں سسکیوں سے بھی حرکت میں نہ آئے ، مریض ہسپتالوں میں علاج کے منتظر ہیں لیکن منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کمیٹیاں بنانے تک محدودہیں ۔بیت المال کے دفتر کے باہر مریضوں کے ایسے لواحقین بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنے مریض کی جان بچانے والی ادویات اورعلاج و معالجہ کے لئے رقم جاری نہ کرنے کا سن کر گڑ گڑ اکر رو پڑتے ہیں تاہم انتظامیہ کی طرف سے صرف تسلیاں دی جارہی ہیں۔اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ سے رقوم آرہی ہیں آجکل میں رقم جاری کرنا شروع کردیں گے ۔