کراچی( ویب ڈیسک) پاکستان میں تیارکردہ ادویاتی سپلیمنٹ بچوں اور بڑوں میں فولاد کی کمی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے جسے بین الاقوامی طور پر سراہا گیا ہے ۔ مقامی دواساز کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہارون قاسم نے بتایا کہ پاکستان میں پچاس فیصد سے زائد خواتین اور بچے فولاد کی کمی کے نتیجے میں انیمیا یا خون کی کمی کا شکار ہیں۔ بچوں میں خون کی کمی کے نتیجے میں ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما متاثر ہوتی ہے جبکہ خواتین میں حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش کے وقت خون کی کمی کے نتیجے میں ہزاروں مائیں اور بچے ہر سال جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ برسوں کی انتھک محنت کے بعد بچوں اور خواتین کے لیے وہ ایسا پاؤڈر سپلیمنٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جوخوش ذائقہ ہے اور منہ میں ڈالتے ہی گھل جاتا ہے ۔ مقامی دواساز کمپنی کی تیار کردہ دوا ’’فیرفر‘‘ کو فرینکفرٹ جرمنی میں منعقدہ چھٹی سالانہ عالمی سی پی ایچ آئی نمائش میں پوری دنیا کی کمپنیوں کے مقابلے میں بزنس ڈویلپمنٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔