کراچی(نیٹ نیوز) سابق پاکستانی اداکارہ صاحبہ انے ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے ثابت کردیا کہ وہ اچھی کہانی اور باپردہ عورت دیکھنا چاہتے ہیں۔پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی نامور اداکارہ اور افضل عرف جان ریمبو کی اہلیہ صاحبہ نے ڈرامے کی پاکستان میں اس کی بے پناہ مقبولیت کے بارے میں کہا کہ پاکستانیوں نے ثابت کردیا کہ وہ ایک اچھی مضبوط کہانی، عورت کو باپردہ اور مرد کو بہادر دیکھنا چاہتے ہیں۔صاحبہ سے قبل ان کے شوہر اور پاکستان کے مشہور اداکار افضل خان عرف جان ریمبو نے بھی ڈرامے کی کہانی اور اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ’’ارطغرل‘‘ ڈرامے کے لیے ۔ ایسا کام دیکھ کر ایک حسرت ہوتی ہے کہ کاش ہم سے بھی کام لیا جاتا یہاں تو ایک جیسا کام دے دے کر اداکار پر چھاپ لگادیتے ہیں۔ جان ریمبو نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کچھ لوگ اس ڈرامے (ارطغرل) کے خلاف کیوں ہیں؟