اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستانی ایک سال میں 57کروڑ 16لاکھ ڈالر کی چائے پی گئے ، 50کروڑ 59لاکھ ڈالر کی دالیں، 16کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کے مصالحہ جات بھی درآمد، 75کروڑ 55لاکھ ڈالر سے زائد کے موبائل فون منگوائے گئے ۔دستاویز کے مطابق 2018-19 میں 57کروڑ 16لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی۔ ایک سال میں 16کروڑ 24لاکھ ڈالر مالیت کے مصالحے درآمد کئے گئے ۔گزشتہ ایک سال میں 4کروڑ 30لاکھ ڈالر کے خشک میوہ جات درآمد کئے گئے ۔ 39لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی چینی درآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ ملک میں ایک سال میں 50کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی دالیں منگوائی گئیں۔