کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا متاثر ہے اور پاکستانی قوم کو سوشل میڈیا پر لغویات میں پڑنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ توبہ استغفار کرنا چاہئے ۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اس وقت لوگوں سڑکوں پر اور سوشل میڈیا پر شغل میلہ لگا رہے ہیں انہیں چاہئے کہ اس وقت کو ایسے ضائع نہ کریں،اور توبہ استغفار کریں۔