لاہور( پ ر )پاک چین تعلقات کے فروغ کی تنظیم انڈرسٹینڈنگ چائنہ اور چینی سفار تخانے کے زیر اہتمام سینئر صحافیوں اور دانشوروں کا وفدچین پہنچ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ ایئر پورٹ پہنچنے پرچائنہ ریلوے انٹرنیشنل کمپنی کے وفد نے پاکستانی صحافیوں کاپرتپاک استقبال کیا۔وفدکوچائنہ ریلوے انٹرنیشنل کمپنی کے دفتر کا دورہ کر ایا گیا،سی پیک پراجیکٹ اور دوسرے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔کمپنی کے وائس پریذیڈنٹ فانگ لی گانگ نے پاکستان اور دوسرے ممالک میں کمپنی کے جاری پراجیکٹس سے متعلق وفد کو آگاہ کیا۔