اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان بیس بال فیڈریشن نے ایشیئن انڈر 18 بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ گزشتہ روز پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ ایشیئن انڈر 18 بیس بال چیمپئن شپ رواں سال 6 سے 12 ستمبر تک تائیوان میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ شرکت کے لئے پاکستان بیس بال فیڈریشن نے ایشین بیس بال فیڈریشن کو ایک مراسلہ کے ذریعے مطلع کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایشین انڈر 12 بیس بال چیمپیئن شپ رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی۔ اگر پاکستان ان دونوں ایونٹس میں پاکستان شرکت نہیں کرتا تو اس کا ہماری رینکنگ پر بہت اثر پڑے گا۔