لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے گلفشاں کالونی سمن آباد کا دورہ کیا جہاں ان سے ن لیگ کے سیاسی رہنما قاضی انوار کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں گے ، لوگوں کی مشکلات میں کمی لانا ہمارا مشن ہے اورعوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ،میاں اسلم اقبال نے کہاکہ آٹے کا بحران نہیں تھا مصنوعی بحران پیدا کیاگیا ، قبل ازیں صوبائی وزیرنے زبیدہ پارک سمن آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔