نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی کمپنی کی ایک مسافر پرواز کی غلطی کے باعث پاکستانی طیاروں نے بروقت رسپانس کیا تاہم کنفیوژن دور ہونے پر پرواز کو بحفاظت جانے دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاک فضائیہ ملک کی فضاؤں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی دراندازی کا بروقت جواب دینے کی پوزیشن میں ہے ۔سپائس جیٹ کی نئی دہلی سے کابل جانیوالی کمرشل پرواز نے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے کے وقت کال سائن میں غلطی کی جس پر پاک فضائیہ کے 2 طیاروں نے اسے فوراً گھیر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ طیارے ایف 16 تھے ۔ پاکستانی پائلٹس نے کمرشل پرواز کے پائلٹ سے اونچائی کم کرنے اور معلومات دینے کا کہا، کنفیوژن دور ہونے پر پرواز کو بحفاظت افغان سرحد تک پہنچا دیا گیا۔