لاہور( کلچرل رپور ٹر ) شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنانے لگے۔ اس حوا لے سے اداکار احسن خان سمیت تمام مقبول فنکاروں نے اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان میں احد رضا میر،ایمن خان ،مینال خان،عینی جعفری،عینی خالدعائشہ لینیا، علی ظفر،آمنہ شیخ، عتیقہ اوڈھو ، عائزہ خا ن، دانش تیمو ر، فہد مصطفی ، عمرا ن عباس، اقرا عزیز ، ماہرہ خان ، مہوش حیات، نور بخاری ، سجل علی،صبورعلی، حمزہ علی عباسی سارہ خان،نور خان، مایا علی، صنم بلوچ، عروہ حسین،ماورا حسین اور سمیع خان شامل ہیں، اس سلسلہ میں تمام فنکاروں کا کہنا ہے کہ وہ بچپن کی یادوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔