لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستانی مختصر فلم ’’بینچ‘‘ کی فرانس کے فلمی میلے کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول میں رونمائی کی گئی ہے ۔پاکستانی مختصر فلم’’بینچ‘‘ کو کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول کی مطابق فیسٹیول کے آخری روز 20 اکتوبر کو پیش کیا گیا۔بینچ کے ڈائریکٹرعثمان مختارکو اس حوالے سے فرانس میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ٹویٹ کی گئی اور فلم کی رونمائی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایک پبلک پارک میں موجود ایک خالی بینچ پر سماجی مسائل پر بات کرتے ہیں۔بینچ پر بیٹھے جوڑے کو اپنی زندگی میں آنے والے مسائل اور رکاوٹوں پر بحث کے دوران سماجی مسائل کو مختلف انداز میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔فلم میں مرکزی کردار ربعیہ چوہدری اور عثمان مختار نے ہی ادا کیا ہے۔ ، مذکورہ فلم کو دیگر عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا جا چکا ہے ۔