نیویارک(نیٹ نیوز ) پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار 38 سالہ رز احمد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی سادگی سے شادی کرلی تھی ۔رز احمد نے بی بی سی 4 کے پوڈکاسٹ شو میں بات کرتے ہوئے پہلی بار اپنی شادی اور ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی تاہم انہوں نے براہ راست بیوی کا ذکر نہیں کیا۔رز احمد نے میزبان کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ غلط ہے کہ انہوں کافی عرصہ قبل شادی کی تھی ، انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو بہت زیادہ عرصہ نہیں ہوا تاہم انہوں نے شادی کے وقت کی تصدیق نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کا خاندان نیویارک میں رہتا ہے ۔اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ای آن لائن نے بتایا کہ انہوں نے بھارتی نژاد امریکی ناول نگار فاطمہ فرحین مرزا سے شادی کی ہے ، فاطمہ فرحین اور رز احمد کی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی ۔