لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستانی گلوکار جبران سیموئیل کے گیت’’پیس‘‘ نے ’’ Peace Song Country Music Award ‘‘ ایوارڈ حاصل کرلیا ہے ۔ ایوارڈ کی تقریب لاس اینجلس میں منعقد کی گئی۔اس بارے میں جبران نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری ہی نہیں بلکہ پاکستان میوزک انڈسٹری کی کامیابی ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے ۔